ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور، سوات ، دیر، نوشہرہ ، مردان، چارسدہ ، ہری پور، ایبٹ آباد، گردونواح، مانسہرہ، ہنگو، بونیر، کزئی ایجنسی، ملاکنڈ، چترال اور باجوڑایجنسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد لو گوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 اور زیرِ زمین گہرا ئی 230 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.