مسلم لیگ(ن)کا سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ

صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہرسوات میں مسلم لیگ ن آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جہاں کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف آج سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
جلسے کے لیے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگائیں گئیں ہیں۔
جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لیے 1200 سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور جلسے کے لیے 8 واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ سوات پہنچے گے جہاں امیرمقام سمیت دیگر پارٹی رہنما ان کا استقبال کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.