وزیراعظم آج کل سینیٹ پرحملہ آورہیں،قمرزمان کائرہ

پپیلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے چینوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آج کل بوکھلاہٹ کاشکارہے، قانون توڑنےوالوں کوعدالتیں ہی سزادیتی ہیں، عدالت نےفیصلےمیں لکھانوازشریف نےقوم سےجھوٹ بولا،اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے میاں صاحب نے جھوٹ بولا۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف عدلیہ پرتنقیدکرتےہیں، کرپشن کرنے والے کبھی اپنےنام پر جائیداد نہیں رکھتے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں میرا وزیراعظم ایک نااہل شخص ہے،شایدعدلیہ کےپاس رعائتیں مانگنےگئےتھے،وزیراعظم قوم کی کون سی فریادلےکرگئےتھے، وزیراعظم چیف جسٹس سےکیالینےگئےتھے،چیف جسٹس مہربانی کریں اوربتائیں کہ وزیراعظم سےکیوں ملے، یہ لوگ اس ملاقات کوسیاسی طورپراستعمال کریں گے۔
قمرزمان کائرہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آج کل سینیٹ پرحملہ آورہیں،وزیراعظم کہہ رہےہیں کہ عدالت ہمیں انصاف نہیں دےگی، اس عدم اعتماد کو درست کس نےکرناہے؟وزیراعظم اتنےبےبس ہیں تواستعفیٰ دےکرگھرجائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.