بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن پکڑی گئی

اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے برطانوی باشندے کو گرفتار کرکے اس سے پونے 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔
برطانیہ جانے والی قومی ائرلائن کی پرواز 785 کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران ایک شخص آصف خان کی تلاشی کے دوران جوتوں سے پونے دو کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
جسے قبضے میں لےکر ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.