وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیرمیں جانی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئےمزید کہاکہ جدوجہدآزادی کودہشتگردی سےنہیں جوڑاجاسکتا،ظلم اورجبرسےحق خودارادیت کی جدوجہدکوروکناممکن نہیں ۔
وزیرخارجہ خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئےاپنے ٹوئٹرپرپیغام دیا کہ کشمیرکوخون میں نہلادیاگیا، بھارت نےکشمیرمیں بد ترین دہشت گری کی،کشمیرمیں بہت سےافرادکوشہید کردیاگیا،کشمیری لاشیں گن رہےہیں،کشمیرکےبیٹوں کا لہوعالمی ضمیرکوجھنجوڑرہاہے،آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اہل کشمیرکےساتھ کھڑا ہے ۔
