اسحاق ڈار کے خلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
سماعت کے دوران نامزد شریک تینوں ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم ہائی کورٹ کے فیصلےکی کاپی نہ ملنے پرفردجرم عائد نہ ہوسکی۔
احتساب عدالت نے ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزم سعید احمد کے وکیل کی سماعت کل تک ملتوی کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردی۔
صدرنیشنل بینک سعید احمد کی طرف سے 10لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.