وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نامزد شریک ملزمان نعیم محمود، منصوررضا اور صدر نیشنل بینک سعید احمد عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔
احتساب عدالت نے ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کے بعد سماعت 11 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔


