کراچی: کورنگی کےگھر میں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 3 نمبر کے قریب واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہد خان اور شمیم بی بی بیٹی کی شادی کے بعد اکیلے رہتے تھے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے میاں بیوی کے گلے اورجسم پرتشدد کے نشانات ہیں، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔
جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے قریبی رشتہ دار نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل کے بعد واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے آگ لگائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.