آمدنی سے زائد اثاثے: نیب کا امیرمقام و دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو کا اجلاس چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا، اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اور نواز لیگ خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کی شکایت پرجانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا،۔
چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو امیر مقام کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا، اس کے علاوہ اجلاس میں ایم این اے مولوی امیرزمان کے خلاف سرکاری ترقیاتی فنڈز میں خورد برد اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام پر بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔
امیر زمان پر فنڈز میں خوربرد اور آمدنی سے زائد اثاثوں کا الزام ہے، اجلاس میں ایم پی اےعبدالمالک کاکڑ کےخلاف شکایت کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی گئی، عبدالمالک کاکڑ کےخلاف بھی سرکاری فنڈز میں خوربرد کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.