ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے اہم رہنما شبیر قائم خانی نے اپنے آڈیو پیغام میں ایم کیو ایم میں بڑھتے ہوئے اختلافات کے باعث پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
شبیر قائم خانی کا کہنا ہے کہ اب نہ ہی کوئی روکنے والا ہے اور نہ ہی کوئی ٹوکنے والا ہے، اس لیے پارٹی میں لوگ اقتدار کے لیے دست و گریباں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی میں پتنگ اور پرچم پر کھینچا تانی ہورہی ہے، ایم کیو ایم میں باہمی اختلافات بہت بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث میں ذہنی طور پر پریشان اور رنجیدہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کے چند اراکین نے اپنے ضمیر کا سودا کیا، کیوں کہ اب پارٹی میں کوئی روکنے والا نہیں رہا، اگر روکنے والا ہوتا تو پارٹی انتشار کا شکار نہیں ہوتی۔
