آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاںبحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد سے بھی ملاقات کی ۔
آرمی چیف نے ان کے والد کو یقین دلایا کہ پاک فوج نقیب اللہ کے لیے انصاف کے حصول کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نقیب اللہ محسود کے والد سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےمقامی عمائدین سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقامی آبادی دہشتگردی کےعرصےمیں مشکل دورسےگزری،انسداددہشتگردی آپریشنزکےدوران بھی مشکلات رہیں ۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھاکہ ہم استحکام،ترقی کےدورمیں واپس آگئےہیں،مقامی آبادی مشکل سےحاصل امن سبوتاژکرنےکی کسی کواجازت نہ دے،امن کےحصول کےلیےبھاری مالی وجانی نقصان برداشت کرناپڑا ۔
آرمی چیف نےپاک فوج کی مکمل حمایت کرنےپرقبائلی بھائیوں سےاظہارتشکرکرتے ہوئے کامیابیوں کومستحکم کرنےکےحوالےسےقبائلییوں کےعزم کی قابل ستائش قرار دیا ۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے جنوبی وزیرستان کادورہ کیا اور اس دورے کے دورانانھوں نے نے2بڑےمنصوبوں کاافتتاح بھی کیا،ا جس میں وانامیں ایگری کلچرپارک اورمکین میں مارکیٹ کاافتتاح شامل ہے ۔
