اشرف غنی کی دعوت، وزیرِ اعظم عباسی کابل کا دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی آج افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان پہنچیں گے۔ جہاں وہ افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات میں اہم ایشوز پر بات چیت کریں گے۔
دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی اور انسداد منشیات کے لئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ پاک افغان دو طرفہ تعلقات بڑھانے سمیت افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی غور ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.