کراچی کے علاقے لانڈھی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے مہاجر سپریم کونسل بنانے کی پیشکش کردی کہا کہ آفاق احمد،مصطفیٰ کمال،خالدمقبول آئیں مل کرکام کرتے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو 22 اگست کے بعد تقسیم سے بچایا، ٹھاکر کے ہاتھ میں کھلونا بننے کے بجائے مہاجروں کی آواز بنے، اسی طرح پارٹی کا ووٹ بھی تقسیم ہونے نہیں دیں گے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں میرٹ کے نظام کو بحال کرنا ہے۔ ہر سیاسی جماعت میں ایک ہی سربراہ ہوتا ہے، پانچ پانچ نہیں ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تحا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو صرف مہاجروں اور مظلوموں کی نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت سمجھتے ہیں۔ پاکستان میں فرسودہ جاگیردار نظام کے خاتمہ کا حل صرف ایم کیو ایم کے پاس ہے۔
فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ایک گھرمیں ایک ہی باپ ہوتاہے، 2018 کا سال ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہادرآباد والوں نے ابو بنناہی ہے تو تایا ابو بن جائیں، ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سب کودعوت دیتاہوں آپس کااختلاف ختم کیا جائے۔
