صحت کےعالمی دن کےموقع پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ علاج معالجےکی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے صحت عامہ کی سہولتوں کےلیےاربوں روپےکےوسائل فراہم کررہےہیں ۔
شہبازشریف کا کہنا تھاکہ مریضوں کومعیاری طبی سہولتوں کی فراہمی پنجاب حکومت کامشن ہے،پنجاب حکومت نےشعبہ صحت کی بہتری کےلیےتاریخ بڑابجٹ دیاہے ۔
انھوں نے مزید کہاکہ معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کےلیےانقلابی اصلاحات کی گئی ہیں،اسٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈلیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ قائم کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کےمریضوں کےلیےفلٹرکلینکس کاجال بچھایاجارہاہے،پرائمری سطح پر25ہیپاٹائٹس فلٹرکلینکس کام کررہےہیں،اسپتالوں میں معیاری ادویات کی مفت فراہمی کویقینی بنایاگیا ۔


