ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروستار نے لاہور ایئرپورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر جو کچھ ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے اور اب میری کوشش ہے کہ مزید دھڑے بازی نہ ہو۔جلد کوئی ایسا فارمولا طے کرلیں گے کہ اتحاد قائم رکھ سکیں گے تاہم کارکنوں کی اچھی بات ہے کہ ان میں تقسیم نہیں ہو رہی۔
انکا کہنا تھا کہ کراچی میں حلقہ بندیوں کے معاملے میں ناانصافی کی گئی،کراچی کو غیر مستحکم کریں گے تو پاکستان غیرمستحکم ہوگا،کراچی کا ڈومیسائل دیگر شہروں کے مقابلے میں نہایت آسانی سے بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم الیکشن میں جائیں گے پارٹی کے مسائل کم ہوں گے، حکومت ختم ہونے میں مہینہ رہ گیا اور اگر کوئی پتنگ کٹ بھی جائے تو کوئی فائدہ نہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،اپنے کارکنان میں سے بھی امیدوار ڈھونڈیں گے۔


