چیف جسٹس کا سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کو انصاف میں تاخیر کا نوٹس

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والی خاتون کی بیٹی بسمہ نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر بسمہ نے چیف جسٹس کو بتایا چار سال گزر گئے ابھی تک انصاف نہیں ملا۔
جس پر چیف جسٹس نے بچی کو جواب دیا کہ میرے ہوتے ہوئے ڈرنے کی ضرورت نہیں،انصاف ملے گا۔
جس کے بعد چیف جسٹس نے اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو حکم دیا ہےکہ انصاف میں تاخیر کی وجوہات اور تفصیلات پیش کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.