وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےانٹرویو کے دوران کہاکہ دنیاتسلیم کررہی ہےبیلڈاینڈروڈاقدام نسلوں کامنصوبہ ہےبیلٹ اینڈروڈاقدام دنیاکےلیےترقی اورامن کاپیغام ہے،منصوبےسےپاکستان اورچین کویکساں فائدہ ہوگا ۔پاکستان چین کی قیادت کےمثبت وژن سےمتفق ہے،سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کاباعث بنےگا ۔
وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان چین کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے معاشرے کی تعمیر میں ایک اہم شراکت دار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے توانائی کے منصوبوں کی بدولت پاکستان میں بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوا ہے اور قومی گرڈ میں ہزاروں میگاواٹ بجلی شامل کی گئی ہے۔
