تحریک لبیک اور حکومتی مذاکرات کے درمیان رات گئے 11 گھنٹے کی طویل مذاکرات ہوئے جس میں تمام مطالبات منظور کرلیے جبکہ فیض آباد دھرنے میں جاں بحق تحریک کے کارکنوں کے قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیاگیا۔
دھرنا ختم کرنےکا اعلان مذہبی جماعت کے رہنما پیر افضل قادری نے داتا دربار کے سامنے پریس کانفرنس میں کیا پیرافضل قادری نے کہا کہ حکومت نے ہمارے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پیرافضل قادری کا کہنا تھا کہ راجہ ظفرالحق رپورٹ ہمارے حوالے کردی گئی ہے جس کے بعد دھرنا ختم کیا جارہا ہے۔
دھرنا ختم ہونے کا اعلان ہوتے ہی مذہبی جماعت کے تمام کارکن منتشر ہوگئے۔ بند شاہراہیں کھل گئیں، بابو صابو، شاہدرہ چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ اور داروغہ والاچوک سمیت دیگر مقامات پر ٹریفک بحال ہوگئی۔ اور لاہور اسلام آباد موٹروے اور جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے۔
