سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصلہ14 فروری کا محفوظ فیصلہ آج صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت نااہلی کی مدت کی تشریح کے لیے 13 درخواستوں کی سماعت کی تھی۔
