جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کردی گئی۔ جس کے سربراہ مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب محمد طاہر جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری کے علاوہ ملٹری انٹیلی جنس، انٹرسروسز انٹیلی جنس، انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ پولیس کانسٹیبل آصف کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.