اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت کریں گے۔
سماعت میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر عدالت کے سامنے پیش ہونگے، یاد رہے گزشتہ روز نواز شریف اور مریم نواز کی خراب موسم کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرگئی تھی۔
آج مریم نواز کے وکیل امجد پرویز پانامہ کیس کے جے آئی ٹی کے سابق سربراہ واجد ضیاء پر مسلسل پانچویں مرتبہ جرح کریں گے۔
