وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے فوجی مشق گلف شیلڈون 1 کی اختتامی تقریب کے موقع پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر دفاع خرم دستگیر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دیگر ممالک کے مندوبین سمیت فوجی مشق گلف شیلڈون میں فوجی دستوں کی مہارت کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔
فوجی مشقوں میں پاک افواج کا دستہ ، پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ، جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے اور سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے حصہ لیا۔
مذکورہ فوجی مشقوں میں امریکہ، برطانیہ،متحدہ عرب امارات، پاکستان، بحرین، کویت اور ترکی سمیت 24 ممالک کے بری ،بحری، فضائیہ اورخصوصی افواج کے دستوں نے حصہ لیا۔ مختلف ممالک کی افواج ،ہتھیاروں کے نظاموں اور پیشہ ورانہ مہم جوئی کے حوالے سے خطے میں سب سے بڑی فوجی مشق سمجھاجاتاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.