وزیر خارجہ خواجہ آصف کے جاری کردہ بیان کے مطابق نریندر مودی دنیا میں گجرات کا قاتل کے طور پر پہنچانا جاتا ہے اور مودی بھارت میں زیادتیاں کرنے والوں کا سر پرست ہے۔ نریندرمودی کی سرپرستی میں کشمیرمیں نسل کشی ہورہی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی میں مذہبی اقلیتوں کو زندہ جلایا جاتا ہے اور بھارتی حکومت دہشت گردی کو بطور ریاست پالیسی استعمال کرتی ہے۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مودی ایک ایسا جاہل ہے جو سرجیکل اسٹرائیک کا مطلب تک نہیں جانتا ہے اور مودی خود کو بیوقوف ثابت کرکے دنیا بھر میں اپنا مذاق اڑوا رہا ہے۔
