خواجہ آصف نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں3رکنی لارجربینچ کیس کافیصلہ سنائےگا۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست دائرکی تھی، عثمان ڈار نے اپنی درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیر خارجہ دبئی میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازم ہیں جہاں سے وہ ماہانہ تنخواہ بھی حاصل کرتے ہیں، لہٰذا غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرنے والا شخص وزیر خارجہ کے اہم منصب پر کیسے فائز رہ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.