سیکیورٹی امورپراعلیٰ حکام کا نواں بین الاقوامی اجلاس

مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ کا اجلاس میں کہنا تھا کہ مصر، لیبیا، شام، یمن، پاکستان، افغانستان پر جنگیں مسلط کی گئی ہیں اور جنگوں کی قیمت اور نقصانات کا باآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
جنگی نقصانات کو یہ ممالک ابھی تک بھگت رہے ہیں اور کشمیریوں، فلسطینیوں اور روہنگیا مسلمانوں سے زیاتی ہو رہی ہے۔ عالمی برادری کو کشمیریوں کی آہ وبکا اور چیخوں پر توجہ دینا ہوگی۔
پاکستان نےعالمی امن و سلامتی کے قیام میں اہم کامیابی حاصل کی ہے اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے لاتعداد قربانیاں دی ہیں۔
پاکستان کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا اور پاکستان اب دوسروں کی جنگ نہ لڑنے کی پالیسی جاری رکھے گا۔ پاکستان ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات رکھنے کا خواہش مند ہے۔
شیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ تنازعات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں اور تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.