ملک میں صوبے انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہونے چاہئیں، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا ایم کیو ایم تقسیم نہیں ہو رہی ہے اور ہم مہاجر ہیں اور یہی ہماری شناخت رہے گی۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صوبے لسانی بنیادوں پر تقسیم نظر آتے ہیں اور ملک میں صوبے انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہونے چاہئیں۔ لوگ مذاق اڑا رہے تھے ایم کیو ایم بکھرگئی ہے اور ہم یہاں بھاگ کرنہیں پاکستان بنا کر آئے تھے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم عالمی معاہدے کے تحت یہاں آئے تھے اور ہم نے ثابت کیا حیدرآباد باشعورعوام کا شہر ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صوبے لسانی بنیادوں پر تقسیم نظرآتے ہیں اور ملک میں صوبے انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہونے چاہئیں۔ 70 سال سے اقتدار سے چمٹے رہنے والے آسانی سے اقتدارنہیں چھوڑیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.