نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم معطل ایس ایس پی راؤ انوار نے اپنے وکیل کے توسط سے انسداد دہشت گردی کی عدالت ضمانت کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
راؤ انوار کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ جب نقیب اللہ کا قتل ہوا تو وہ جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے، اس حوالے سے چالان، رپورٹ، جے آئی ٹی کی فائنڈنگز اور جیوفینسنگ میں تضادات ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ پولیس کی جانب سے کیس کی تحقیقات ٹھیک سے نہیں کی گئی ہیں لہٰذا کیس میں ضمانت منظور کیا جائے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم راؤ انوار کی درخواست پر 14 مئی کے لیے سرکاری وکیل اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے جب کہ نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی کیس کی سماعت بھی اسی روز ہوگی۔


