سپریم کورٹ کی وسیم اخترکونالوں کی صفائی کےلیےایک ماہ کی مہلت

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔
دوارن سماعت چیگ جسٹس نے وسیم اضؤختر سے استفسار کیا کہ وسیم صاحب بتائیں کہ کتنے نالے صاف ہوگئے جس پروسیم اختر نے بتایا کہ کام شروع ہوگیاجامع منصوبہ بنالیاہے،ٹینڈرکررہےہیں، چہر میں 36 نالے ہیں۔ْ
میئر کراچی کے جواب پر چیف جسٹس نے کہا کہ بتائیں یہ خوشخبری کب سنائیں گےکراچی گندگی سےصاف ہوگیاہے، جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ بارشیں آرہی ہیں پھرکیاہوگا؟ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بارشیں آرہی ہیں کراچی کاحال خراب نہیں ہوناچاہیے۔
جس پر میئر کراچی نے کہا کہ 15روزمیں پیشرفت ہوجائےگی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میئرصاحب ہمیں مل کرکام کرناہے، صاف ستھراماحول ہرشہری کاحق ہے۔ ہرکوئی اپناحق اداکرے،خود کوقوم کی خدمت کےلیےوقف کردیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.