نوازشریف پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہےہیں،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف دور جدید کے میرجعفر ہیں جنہوں نے ذاتی مفادات کے لیے انگریزوں سے ہاتھ ملا کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپاکر رکھے چوری کے 300 ارب روپے بچانے کے لیے پاکستان کے خلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا اصل چہرہ آج پوری طرح قوم کے سامنے ہے، اپنی سیاہ کاریاں بچانے کے لیے نواز شریف نہ صرف فوج، نیب اور سپریم کورٹ جیسے ریاستی ادارے تباہ کرنے پر بضد ہیں بلکہ یہ پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اترآئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.