سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایازخان نیازی سپریم کورٹ سےگرفتار

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے آئی سی ایل کرپشن کیس کی۔
سماعت میں سابق چیئرمین ایاز خان نیازی عدالت کے ربرو پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ دوسرا ملزم محسن حبیب وڑائچ کہاں ہےِ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ محسن حبیب تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ایازخان نیازی ضمانت پرنہیں ہیں اور ان کے خلاف کراچی، لاہور میں مقدمات زیرسماعت ہیں۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ ایاز خان نیب عدالت سے ضمانت پرنہیں تو گرفتار کیا جاسکتا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.