مینارپاکستان کہہ رہا ہے نیا پاکستان نہیں بلکہ اسلامی پاکستان بناؤ، سراج الحق

مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔23 مارچ1940کو مسلمانوں نے اسی مقام پر اللہ تعالیٰ سے آزادی کا مطالبہ کیا تھا، کروڑوں مسلمانوں نے ہجرت کرکے جام شہادت نوش کیا، کس مقصد کیلئے سیکولرازم ، لبرازم کیلئے یا کرپٹ حکمرانوں کیلئے؟
لیکن آج مینار پاکستان کہہ رہا ہے70سال میں ملک میں اسلامی نظام نہیں دیکھا، قائد اعظمؒ کی قیادت میں لاکھوں مسلمانوں نے پاکستان کے لیے تاریخ کی عظیم قربانیاں ان سیکولر اور کرپٹ حکمرانوں کے لیے نہیں دی تھیں۔
کرپٹ سیاستدان ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر منتقل کرتے ہیں، دبئی میں کرپٹ اشرافیہ نےاربوں کی پراپرٹی خریدی، پاکستانی بیرون ممالک سے 20 ارب ڈالر ملک میں بھیجتے ہیں جو بھی ظلم کرےگا ہم اس کے خلاف کھڑے ہوجائیں گے،ہم ملک کو پُرامن پاکستان بنانے کے لیے ایک ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پرالزام لگایا گیاہے کہ ہم ایک کیوں ہوگئے ہیں،1971میں ایم ایم اے کی طرح کوئی سیاسی قوت ہوتی تو ملک دولخت نہ ہوتا، ہم پاکستان کیلئے ایک ہوئے ہیں، دینی جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہیں،امریکا اور اس کے غلام پریشان ہیں، ایم ایم اے کا یہ پہلا پروگرام ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے رنگ اڑگئے ہیں، پنجاب میں اگر اس سے بھی بڑا گراؤنڈ ہوتا توآپ کو وہاں بلاتے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی حکومت نہیں لاالہ اللہ کی حکومت قائم کرنا چاہتا ہوں، چاہتا ہوں ایک بار پھرآپ میرے ساتھ مل کر اللہ سے وعدہ کریں کہ جب تک زندگی باقی ہے ہم نظام مصطفیٰ کیلئے لڑیں گے بھی مریں گے بھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.