نوازشریف نے کبھی نہیں کہا حملہ آور پاکستان سےتھے،وزیراعظم

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہنوازشریف سےآج ملاقات ہوئی ہے، انہوں نےاپنےبیان کی تردیدکی ہے۔نوازشریف نےکہاانٹرویو غلط اندازمیں پیش کیاگیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں نوازشریف کے بیان کا جائزہ لیا گیا،نوازشریف نے کبھی نہیں کہا حملہ آور پاکستان سےتھے۔انہوں نے کہا کہ ممبئی حملےکے ملزمان پاکستان سےنہیں تھے، ہم نےاپنی سرزمین کبھی دہشت گردی کےلیےاستعمال نہیں ہونے دی۔
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارتی پروپیگنڈےکاحصہ نہیں بنناچاہیے،نوازشریف کےبیان کوبھارتی میڈیانےغلط انداز میں اچھالا۔پاکستان نےہمیشہ غیرریاستی عناصرکی سرکوبی کی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پوری ن لیگ اورشہبازشریف نوازشریف کےساتھ کھڑے ہیں۔نوازشریف نےنہ ایسی بات کی نہ ان کاایسا مقصد تھا۔نوازشریف کی بات کی غلط تشریح کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی نوازشریف کےساتھ کھڑا ہوں،نہ استعفیٰ کاسوچ رہاہوں اورنہ ہی استعفیٰ دوں گا۔حکومت اپنے مقررہ وقت سےایک منٹ پہلےنہیں چھوڑیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.