محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی

آج درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ آج سمندری ہوائیں بھی منقطع ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو ایڈوائزری بھیجی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوائزری کراچی انتظامیہ کے الیکٹرک کو بھیج دی گئی ہے اور متعلقہ ادارے پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
دوسری جانب میئرکراچی وسیم اختر نے کے کےایم سی کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور کہا کہ ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف، ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شدید گرمی، رمضان المبارک کے پیش نظرشہری احتیاطی تدابیرسے کام لیں اور شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ ویو کے مریضوں میں اضافہ ہوسکتا ہے اور اسپتالوں میں کسی قسم کی کوتا ہی برداشت نہیں کی جائےگی۔

پنھنجي راءِ لکو