ماہ صیام کے آتے ہی پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

مسلمانوں کے لیے بابرکت مہینہ رمضان کے آتے ہی ہونا تو یوں چاہیے تھا کہ اس کے تقدس میں شہریوں کو سستی اشیاء فراہم کی جائیں لیکن معاملہ الٹ ہے، ملک بھر میں جہاں دیگر اشیاء کی قیمیوں میں ہوشربا اضافہ ہے وہیں پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
ملک بھر میں کیلے کی فی درجن قیمت 80 روپے سے 150روپے ہوگئی، تربوز کی فی کلو قیمت 20 روپے سے 40 روپے پر پہنچ گئی جبکہ منڈی میں آم 150 سے 180 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو