کیوبا میں مسافرطیارہ گرکرتباہ‘ 100 سے زائد افراد ہلاک

طیارے میں 104 مسافراور عملے کے 9 افراد سوار تھے، طیارہ ہوانا کے جوز مارٹی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوری بعد گرکر تباہ ہوگیا۔
افسوس ناک حادثے میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے کے شکارطیارے میں سوار3 مسافروں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک ہے۔
کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل نے واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذیادہ امید نہیں ہے کہ لوگ اس حادثے میں زندہ بچے ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ طیارے میں عملے کے 9 ارکان اور دیگرمسافروں سمیت 113 افراد موجود تھے۔
حادثے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرجاری تصاویر میں حادثے کے مقام سے دھویں کے گہرے سیاہ بادل اٹھتے ہوئے دیکھتے جاسکتے ہیں۔
بدقسمت طیارے کا ملبہ ہوانا کے علاقے رینچوبوئیروس میں کھیت میں پایا گیا جس میں آگ لگی ہوئی تھی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا سلسلہ شروع کیا۔ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو