آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے حمایت جاری رکھیں گے: اعزاز چوہدری

امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے پُر امن فلسطینی مظاہرین کو سفاکیت کا نشانہ بنایا، پر امن مظاہرین سفارت خانے کے افتتاح کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے اعلامیے کی مکمل حمایت کرتا ہے، عالمی برادری، سلامتی کونسل فلسطین سے متعلق ذمہ داریاں ادا کرے، فلسطین میں ظلم وبربریت کے خاتمے کے لیے عالمی طاقتوں کو آواز اٹھانی ہوگی۔
کشن گنگا منصوبے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کشن گنگا منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف وزری ہے، کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا معاملہ ورلڈ بینک حل کرے، ورلڈ بینک نے اگر معاملہ حل نہ کرایا تو پاکستان عالمی عدالت سے رجوع کرے گا۔

پنھنجي راءِ لکو