جاتی امراءمیں سڑک کی غیرقانونی تعمیر، نواز شریف آج نیب لاہور میں طلب

سابق وزیراعظم نواز شریف جاتی امراءمیں سڑک کی غیرقانونی تعمیر کیس میں آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔
میاں نواز شریف پر رائیونڈ روڈ کی تعمیر میں ضلع کونسل کے فنڈز استعمال کرنے کا الزام ہے۔ نواز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیر اعظم 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اور اپنے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ مل کر ذاتی فائدے کے لیے اڈا پلاٹ سے جاتی امراء تک سڑک بنوائی۔
نیب کے مطابق 17 اپریل 2000 کی تفتیش کے مطابق منصوبے پر 12 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کرپشن سامنے آئی جب کہ 2016 تک یہ انکوائری التوا کا شکار رہی اور 2016 کے بعد چیئرمین نیب نے براہ راست کیس کی تحقیقات کا حکم دیا۔
نواز شریف کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی، جس سے منصوبہ کی مجموعی لاگت بڑھی اور عوامی منصوبہ بند کرنے سے عوام کا نقصان ہوا۔ اس کیس میں نیب نے پہلے بھی 21 اپریل کو نواز شریف کو طلب کیا تھا، لیکن وہ بیرون ملک ہونے کے باعث نیب آفس پیش نہ ہوئے۔ نواز شریف کو نیب کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے طلبی کا سمن بھجوایا گیا تھا۔
نیب کی3رکنی ٹیم نوازشریف سےتحقیقات کرےگی، ٹیم میں2ڈپٹی ڈائریکٹراور1اسسٹنٹ ڈائریکٹرشامل ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم ضلع کونسل کے افسران کے بیان بھی قلمبند کرے گی۔

پنھنجي راءِ لکو