نگران وزیراعظم ایسا ہو جو شفاف انتخابات کو یقینی بناسکے، سراج الحق

نگران وزیراعظم پر حکومت، اپوزیشن کا اتفاق نہ ہونا افسوسناک ہے اور نگران وزیراعظم پر اب تک اتفاق ہو جانا چاہیے تھا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاستدان متفق نہیں ہوتے تو فیصلےکہیں اور سے ہوتے ہیں اور نگران وزیراعظم ایسا ہو جو شفاف انتخابات کو یقینی بنا سکے۔ احتساب کا عمل جلد مکمل ہونا چاہیے۔
امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کی آزادی کے لیے طیب اردوان کا ساتھ دینا چاہیے اور سعودیہ، ایران میں کشیدگی پریشانی کی بڑی وجہ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طیب اردوان جیسی جرات کا مظاہرہ، حکمرانوں کو بھی کرنا چاہیے۔

پنھنجي راءِ لکو