پاک فوج کو بدنام کرنا نواز شریف کی عادت بن گئی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ نواز شریف جب اقتدار سے باہر ہوتا ہے فوج کیخلاف باتیں کرتا ہے اور نواز شریف نے 1994 میں بھی پاک فوج کو بدنام کرنےکی کوشش کی تھی۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ شوکت خانم عالمی معیار کا اسپتال ہے اور شوکت خانم کو ورلڈ کلاس ہونے کا سرٹیفکیٹ ملا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کینسر اسپتال بنانا مشکل نہیں ہے بلکہ چلانا مشکل ہے اور کینسر کی ادویات، آلات اور علاج سب سے مہنگا ہے۔ قوم کے لوگوں نے اس اسپتال کو بنانے کے بعد چلایا بھی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ٹھیک ہے لیکن حکمران ٹھیک نہیں ہے اور کینسر کا مرض غریب کو لگ جائے تو اسکا بجٹ آؤٹ ہو جاتا ہے۔ 24 سال میں اسپتال 33 ارب روپےغریبوں پر خرچ کر چکا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک مریض پر کم سے کم خرچہ 10 لاکھ ہے جو 2 کروڑ تک پہنچ سکتا ہے اور شوکت خانم میں غرب مریضوں کا ورلڈ کلاس کینسر کاعلاج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے لوگوں نے 24 سال پہلے ایک کروڑ روپے دیے تھے اور شوکت خانم میں سالانہ خسارہ ساڑھے 6 سو کروڑ روپے کا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو