افغان صدر نے آرمی چیف کو ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق آگاہ کردیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملا فضل اللہ افغان صوبے کنڑ میں ڈرون حملےمیں مارا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت افغان صوبے کنڑ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملا فضل اللہ 2009 سے افغانستان میں روپوش تھا اور ملا فضل اللہ اے پی ایس کے بچوں کے قتل میں ملوث تھا۔ مذکورہ اقدام کالعدم ٹی ٹی پی سربراہ کی ہلاکت مثبت پیشرفت ہے۔

پنھنجي راءِ لکو