صدر مملکت ممنون حسین کی عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد

صدر مملکت ممنون حسین کا عیدالفطر کے موقع پر قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی ناہمواریوں کو دور اور وطن عزیز کو امن، سلامتی اور خوشیوں کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔
ممنون حسین کا کہنا تھا کہ عید الفطر شکرانے اور خوشی کا عظیم دین ہے اور اس دن کی آمد پر میں پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے اہل اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میں دست بہ دعا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ نیکیوں کے موسم بہار یعنی رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات سے ملنے والی تربیت کے ذریعے آج کے دن کی برکت سے وطن عزیز کو امن و سلامتی اور ترقی کا گہوارہ بنا دے اور ہمارے مسائل حل فرمائے۔
ممنون حسین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک تربیت اور تیاری کا مہینہ ہے اور اس ماہ مبارک میں حاصل ہونے والی تربیت اور تزکیہ نفس ہمیں سکھاتا ہے کہ سال کے باقی ایام بلکہ آئندہ معاملات زندگی کو کیسے چلانا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو