پی ٹی آئی کا چیئرمین نادرا کیخلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ

اکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے نادرا چیئرمین کو ہٹانے کے لیے پیٹیشن تیار کر لی ہے جس کے بارے میں بابر اعوان نے عمران خان کو بریف کیا۔
پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین نادرا نے مسلم لیگ (ن) کو الیکشن جیتنے میں مدد کے لیے ڈیٹا فراہم کیا تھا، اس لیے انھیں عہدے سے ہٹایا جائے۔ پٹیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیئر مین نادرا کو ن لیگ نے تعینات کیا تھا، اس لیے ان کی مودجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہو سکتا۔
بابر اعوان نے بھی چیئرمین نادرا کیخلاف پٹیشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے جلد ہی الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا جائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو