افغان صدراشرف غنی کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

افغانستان میں جنگ بندی کے خا تمے کا آج آخری روزہے اورافغان صدر نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئےطالبان سے بھی جواب مانگ لیا ہے ۔
عید پر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان 3 دن کی سیز فائر کے بعد طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ عید منائی، افغان وزیر داخلہ نے بھی طالبان جنگجوؤں سے ملاقات کی اورکابل اور دیگر شہروں میں غیر مسلح طالبان افغان سیکیورٹی اہلکار گلے ملے اورسیلفیاں بنائیں۔
دوسری جانب امریکا نے صورتحال کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے افغان صدرکی سیزفائرمیں توسیع اور مذاکرات کی پیشکش بھی خوش آئندہے،امریکا مذاکرات میں معاونت،سہولت کاری اور شرکت کےلیےتیارہے۔
افغان حکومت کی جنگ بندی کی پیشکش پرغورکےلیےطالبان کونسل کااجلاس آج ہو گا۔ امریکی فوج کے انخلا کی تاریخ دینے پرافغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا ا مکان ہے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ افغان فوجیوں اورطالبان کی اکٹھے عیدنمازکی تصویر دیکھی ہیں۔اکٹھے نمازپڑھ سکتےہیں تو بات چیت کیوں نہیں؟

پنھنجي راءِ لکو