ممنون حسین 3 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

صدرمملکت ممنون حسین 20 جون کوعالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع “پائیدار ترقی اور پانی کے وسائل” ہیں جبکہ تاجکستان کے صدر نے ممنون حسین کو دورے کی دعوت دی تھی۔
”پانی برائے پائیدار ترقی “کے عنوان پر بین الاقوامی عشرہ (2018-2028 )برائے عملداری کے حوالے سے ہونے والی اعلی سطح کی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں20سے21جون کو منعقد ہونے جارہی ہے۔
کانفرنس کا اہتمام تاجکستان نے اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی و سماجی امور اوردیگر شراکت داروں کے تعاون سے کیا ہے جس میں پائیدار ترقی اورسماجی،اقتصادی اور ماحولیاتی مقاصدکے حصول،عملداری،متعلقہ پروگراموں اور منصوبوں کے فروغ آبی وسائل کے مربوط انتظام اور پائیدار ترقی کیلئے ایجنڈہ2030ءپر مشتمل ہیں۔
بین الاقوامی طور پر متفقہ پانی سے متعلق اہداف کے حصول میں ہر سطح پر مددگار تعاون اور شراکت داری کو مذید وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
کانفرنس کے دوران پانی، خوراک، توانائی، ماحولیاتی عوامل سمیت قومی ترقیاتی پروگراموں پر عملدرآمد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سطح پر پانی کے مﺅثر استعمال کے فروغ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
صدرمملکت ممنون حسین تاجکستان کے چارروزہ سرکاری دورہ کے دوران کانفرنس میں شرکت کے علاوہ پاکستان کے وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تاجک قیادت سے بھی دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔
تاجکستان میں پاکستان کے سفیر طارق اقبال سومرو نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ توقع ہے کہ صدر ممنون حسین اور تاجک صدرامام علی رحمانوف ملاقات اور بات چیت کے دوران باہمی مفادپر مبنی مختلف شعبوں کے تعلقات کو مزید مستحکم اورمتنوع بنانے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

پنھنجي راءِ لکو