نواز شریف قومی مجرم ہیں، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، فواد چوہدری

نواز شریف نیب میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں اور عام انتخابات کاعمل تیزی سے جاری ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی اسکروٹنی کا کل آخری دن ہے اور جن لوگوں پر اعتراضات تھے ان پر الیکشن کمیشن نے نظر نہیں ڈالی ہے۔ نگراں صوبائی حکومتوں کو تیزی سے کام کرنا چاہیے اور نگراں حکومت کی کارکردگی بہت سست ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودری کا کہنا تھا کہ پنجاب، سندھ میں سابقہ حکومتوں کے وفادار بیٹھے ہیں اور پنجاب، سندھ میں اب تک انتظامیہ کو تبدیل نہیں کیا جاسکا۔ تاخیر کے باعث شریف خاندان کو مقدمات میں سزائیں نہیں ہو رہی ہیں اور نظام میں تبدیلی نہیں کی جائے گی تو معاملات آگے نہیں بڑھیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد عمران خان کی ہدایت پر ہارلے اسٹریٹ گیا جبکہ پی ٹی آئی وفد نے بیگم کلثوم نوازکی عیادت کی ہے۔ شریف خاندان سے ہمارا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے جبکہ نواز شریف پر 300 اروب روپے باہر لے جانے کا الزام ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودری کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر منی لانڈرنگ سمیت دیگر الزامات ہیں اور نواز شریف قومی مجرم ہیں انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔ 9 سال سے شریف خاندان کیخلاف مقدمہ چل رہا ہے جبکہ افتخار چوہدری کے کردارسے سب واقف ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودری کا کہنا تھا کہ ریحان خان پیچھے ہٹیں تو افتخار چوہدری سامنے آگئے ہیں اور افتخار چوہدری دوبارہ رائیونڈ کے لیے کام کررہے ہیں۔ افتخار چوہدری نے 2013 میں ن لیگ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور نواز شریف نے افتخار چوہدری کو صدر بنانے کا وعدہ کیا پھر مکر گئے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری نے نواز شریف کیخلاف باتیں کیں پھرچپ ہوگئے اور افتخار چوہدری کو عمران خان کیخلاف بولنے کے لیے سامنا لایا گیا ہے۔ افتخار چوہدری نے بیٹے کو اپنا ایجنٹ مقرر کیا ہے اور افتخار چوہدری اور ارسلان افتخار نے اربوں روپے کمائے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودری کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری پاکستان کے نظام پر ایک ناسور کی طرح ہیں اور ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوام کے اربوں روپے لٹ گئے ہیں۔ ای اوبی کیس میں بھی سرکاری ملازمین کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں اور افتخار چوہدری اپنے بیٹے کیخلاف مقدمہ سننے بیٹھ گئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودری کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار بلیک میلنگ مقدمے میں کارروائی کیوں نہیں ہوئی ہے اور کیا نیب کو افتخار چوہدری کے خلاف کیسز نظر نہیں آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افتخار چوہدری جو کھیل کھیل رہے اس سے سیاست کو نقصان پہنچا اور پی ٹی آئی کیخلاف ن لیگ کا میڈیا سیل منظم سازشیں کررہا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو