ہمیں سیکیورٹی نہ دینےوالےکمانڈوکوآج خطرہ محسوس ہورہاہے،آصف زرداری

شہید بینظیر بھٹو کےیوم ولادت پربلاول ہاؤس میں تقریب کا انعقاد ہوا ،تقریب میں آصف زرداری، بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو زرداری نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ بینظیربھٹونےجمہوریت کے محاذپرچل کرجام شہادت نوش کیا، سمجھتا ہوں شہیدصرف پردہ بدلتےہیں وہ ہمیشہ ہم میں رہتےہیں، شہید بی بی کی دعائیں ہمارے ساتھ اور آپ کے ساتھ ہیں۔ آج بی بی ہمیں دیکھ رہی ہیں وہ ہم سب ورکرز میں موجودہ ہیں۔
بنیظیربھٹوکی شہادت پرامریکی اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکارہوئی،انہوں نے کہا کہ مشرف کا پاکستان آنے کا ارداہ نہیں، ہمیں سیکیورٹی نہ دینےوالےکمانڈوکوآج خطرہ محسوس ہورہاہے، مشرف مانتا ہے کہ پیسوں سے وہ لت پت ہے، مشرف کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے کوئی جواب نہیں۔
آصف زرداری کا کہناتھا کہ مشرف کہتا ہےاربوں روپےکنگ عبداللہ نےدیےجسکاثبوت نہیں، مشرف وطن واپس نہیں آتا اورکہتا ہے سیاست بھی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ڈکٹیٹرآیااس نےکوشش کی کہ جمہوریت کو نقصان ہو، ضیاالحق سمجھتاتھاوہ بھٹوکاقتل کرکےانھیں خاموش کردےگا۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی مخالفوں کو انتخاب میں شکست دیں گی، مخالفین کوانتخابات میں سبق سکھائیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو