ریٹرننگ افسران کےفیصلوں کیخلاف اپیلیں دائرکرنے کاآج آخری دن

عام انتخابات 2018 کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری روز ہے۔
الیکشن ٹریبونلز27جون تک اپیلوں پرفیصلے صادر کریں گے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست28جون کوشائع کی جائےگی ۔
امیدوار29جون تک انتخابات سےدستبردارہوسکیں گے اور انھیں انتخابی نشان30جون کوالاٹ کیے جائیں گے ۔
انتخابی شیڈول کے مطابق ملک بھر میں قائم 21 ٹریبونلز میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 19 جون سے اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کا آج آخری روز ہے۔
25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے مختلف مراحل طے ہورہے ہیں، پہلے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جس کے بعد اس کی اسکروٹنی اور اب ایپلٹ ٹریبونلز میں درخواستوں کی سماعتیں جاری ہیں۔
اگلے مرحلے میں 27 جون تک ایپلٹ ٹریبونلز کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلے سنانے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو