شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کردی۔
شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل کے ذریعے سے کاغذات نامزدگی مسترد کیےجانے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 53 اسلام آباد سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔
ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرانے والے حلف نامے کی شق این کے تحت سابق وزیراعظم کے نامزدگی فارم مسترد کیے تھے۔
حلف نامے کی شق این کہتی ہے کہ امیدواروں کو اپنے حلقے میں مفاد عامہ کے کاموں کی تفصیلات فراہم کرنا ہوتی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو