جوڈیشل سسٹم کا مقصد انصاف دینا ہوتا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل سسٹم کا مقصد انصاف دینا ہوتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہیں ناانصافی نہ ہو، بہت جلدمیرے اقدامات کےمثبت نتائج نظرآئیں گے۔
تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ صاف پانی سےمتعلق میرےاقدامات جینےکےحق کےلیےہیں،،صاف پانی معاملے پرامیرہانی مسلم کےاقدامات قابل تعریف ہیں۔ امیرہانی مسلم کی رپورٹ پرعمل نہ ہواتویہ بری خبر ہے۔
سندھ کےلوگوں کوصحت کی بہترسہولتیں میسرنہیں۔چاروں صوبوں میں اسپتالوں کی حالت بہتر ہورہی ہے،اسپتالوں میں آلات،دواؤں اور کام کی ضرورت ہے، سندھ میں لوگوں کی صحت کوخدشات ہیں۔
عوام کو بتاؤں گا ان کے بنیادی حقوق کیا ہیں۔ہم مردہ لوگ نہیں ہیں،کوئی بنیادی حق کےلیےکھڑانہیں ہوتاتوکیاعدلیہ بھی ایکشن نہ لے۔

پنھنجي راءِ لکو