الیکشن کمیشن کا تمام امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی حکومتوں کو خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے جس می عام انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کیلئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے جلد لگائے جائیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو بھی سیکیورٹی دی جائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے مراسلے میں کہا کہ چاروں حکومتیں امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کریں، امیدواروں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
امیدواراورووٹرزکوہرطرح کی ممکن سیکیورٹی دی جائےگی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسخت کاروائی کی جائےگی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد یقینی بنانےکےلیےصوبائی حکومتوں کوہدایات جاری کردی گئی ہیں امیداروں کوپرامن ماحول فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔

پنھنجي راءِ لکو